وزیراعظم محمد نواز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے چیئرمین منتخب ہوگئے

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے تیرہویں سربراہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایکو سربراہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے تیرہویں سربراہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایکو سربراہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کے علاوہ چین کے خصوصی نمائندے نے شرکت کی۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم 1985ءمیں قائم کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply