وزیراعظم محمد نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق دونوں ممالک 2017ءکو سفارتی تعلقات کے قیام کے 25 سال پورے ہونے پر دوستانہ وفود کے تبادلوں کے طور پر منائیں گے، آذربائیجان کے صدر کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اعادہ …

وزیراعظم محمد نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق
دونوں ممالک 2017ءکو سفارتی تعلقات کے قیام کے 25 سال پورے ہونے پر دوستانہ وفود کے تبادلوں کے طور پر منائیں گے، آذربائیجان کے صدر کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اعادہ

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کے فروغ اور تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک 2017ءکو سفارتی تعلقات کے قیام کے 25 سال پورے ہونے پر دوستانہ وفود کے تبادلوں کے طور پر منائیں گے جبکہ آذربائیجان کے صدر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے 13 ویں ای سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پر صدر الہام علیوف کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور گذشتہ سال اکتوبر میں باکو کے ان کے دورہ کے موقع پر فراخدلانہ میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے وزیراعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا اور اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو ترجیحی ٹیرف و تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی تعاون کے دوسرے شعبوں کے معاہدوں پر عملدرآمد کا ہدف مقرر کرنا چاہئے۔

Leave a Reply