وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر کی ملاقات

وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر کی ملاقات ۔ پاکستان میں معاشی بہتری کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے،ڈیوڈ ٹیلر ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر نے بدھ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بہتری کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ …

وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر کی ملاقات ۔ پاکستان میں معاشی بہتری کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے،ڈیوڈ ٹیلر

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر نے بدھ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بہتری کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پراکٹر اینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مقابلہ میں مکمل طور پر مختلف ملک ہے اور وہ دنیا بھر کے کاروباری طبقہ کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔ ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ وہ ملکی معیشت کے حوالہ سے بہت حقیقت پسند ہیں اور وہ ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری شعبہ کیلئے سازگار ماحول ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے مزید پرکشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی مقامی صارفین کیلئے بہترین کوالٹی کی مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی کمپنی ملک میں اپنے آپریشن کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Leave a Reply