اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیمپینز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں اپنے خطاب میں کرکٹ سے جڑی یادوں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ منگل کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین نے ہرارے میں فرینڈلی کرکٹ …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کرکٹ سے جڑی یادوں کو تازہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیمپینز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں اپنے خطاب میں کرکٹ سے جڑی یادوں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ منگل کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین نے ہرارے میں فرینڈلی کرکٹ میچ کا ذکر کیا، میں اس وقت پاکستان کا وزیراعظم تھا اور دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان کی ٹیم کا کرکٹ میچ ہوا۔اس میں ورلڈ الیون کے کچھ لوگ بھی تھے جس میں غالباً کلائیو لائیڈبھی تھے۔ اس میچ میں یہ نہیں تھا کہکوئی کمزور کھلاڑی ہوں اور میں نے پانچ چھکے مار دیئے تھے۔ میں نے اس میچ میں سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہا، مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملا، برطانیہ کے وزیراعظم بھی کھیل رہے تھے، مالدیپ کے صدر بھی کھیل رہے تھے، کچھ اور سربراہان مملکت بھی کھیل رہے تھے۔








