وزیراعظم محمد نواز شریف نے نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا اجراءکر دیا ، نارووال کے ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، شفاف کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیںگے نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت کے پروگرام کا اجراءکر دیا جس سے 200 روپے یومیہ سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا اجراءکر دیا

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف نے نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا اجراءکر دیا ، نارووال کے ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، شفاف کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیںگے
نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت کے پروگرام کا اجراءکر دیا جس سے 200 روپے یومیہ سے کم آمدنی والے ضرورت مند افراد صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید ہوں گے، پنجاب میں یہ پروگرام چار اضلاع میں شروع کیا گیا اور اس سے نارووال کے ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، شفاف کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیںگے۔ اس پروگرام کے تحت سات پیچیدہ امراض میں مبتلا ضرورت مند افراد کو تین لاکھ روپے مالیت تک علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیںگی جبکہ اس رقم سے زائد مجموعی لاگت کی صورت میں مریضوں کو تین لاکھ روپے اضافی بھی فراہم ہوں گے۔ اس سے پہلے یہ پروگرام رحیم یار خان میں شروع کیا گیا اور اب اس دائرہ کار نارووال، خانیوال اور سرگودہا تک بڑھایا گیا ہے جس سے 35 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ یہ پروگرام اسلام آباد، مظفر آباد، کوٹلی، کوئٹہ، سکردو میں بھی شروع کیا جا چکا ہے۔








