اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان ترقی کے حوالے سے اپنا ایک مقام رکھتا ہے، پاکستان کو استحکام کے 20، 30 سال مل جاتے ہیں تو ہم بہت سے ممالک سے آگے نکل جائیں گے، ترقی ہوگی تو ٹیم بھی اچھا کھیلے گی، پاکستان کا نام بلند ہوگا، پی سی بی پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنے کیلئے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان ترقی کے حوالے سے اپنا ایک مقام رکھتا ہے، پاکستان کو استحکام کے 20، 30 سال مل جاتے ہیں تو ہم بہت سے ممالک سے آگے نکل جائیں گے، ترقی ہوگی تو ٹیم بھی اچھا کھیلے گی، پاکستان کا نام بلند ہوگا، پی سی بی پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنے کیلئے کسی ٹیم یا ملک کی منت سماجت نہ کرے، جو خوشی سے آنا چاہے اسے خوش آمدید کہیں گے، جو نہیں آتے انہیں مجبور نہیں کریں گے، وہ وقت جلد آنے والا ہے جب ہر کوئی اپنی مرضی سے پاکستان آئے گا، 2013ءمیں ہماری حکومت آنے کے بعد معیشت بہتر ہوئی ہے، بجلی بحران میں کمی آئی ہے، سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملا ہے، دہشت گردی دم توڑ رہی ہے، ہم ہر میدان کے فاتح ہیں، اﷲ کا کرم ساتھ رہے، گذرا ہوا کل بھی اپنا تھا، آتا ہوا کل بھی اپنا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اصل ہیروز ہیں، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان کو عزت بخشی، کھیلوں کے فروغ کیلئے وزراءاعلیٰ یونین کونسل کی سطح پر اچھے کھیل کے میدان تعمیر کرائیں، آنے والا وقت کھیلوں کا ہوگا، قومی ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا وقت ہوگا۔ وہ منگل کو وزیراعظم آفس میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے جس نے 18 جون کو انگلینڈ میں انٹرنیشنل چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر پہلی بار چیمپینز ٹرافی جیتی تھی۔ استقبالیہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے علاوہ وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ میں چیکس بھی تقسیم کئے۔








