اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے علاقائی رابطوں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تجارت، توانائی ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں رکن ممالک میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ وہ بدھ کو یہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے علاقائی رابطوں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تجارت، توانائی ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں رکن ممالک میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ وہ بدھ کو یہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں تاجک صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان امن، خوشحالی اور ترقی کے رشتے پر مشتمل قریبی دوستانہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور پر دیا۔ وزیراعظم نے تاجکستان میں حالیہ خراب موسم کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاجک صدر کو آگاہ کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجکستان کے عوام کیلئے پاکستان پچاس کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔








