وزیراعظم محمد نواز شریف کا سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 13 واں سربراہی اجلاس بدھ کو اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 13 واں سربراہی اجلاس بدھ کو اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او سربراہی اجلاس سے رکن ممالک کے مابین عوام کی فلاح کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس رکن ممالک کے باہمی اتفاق رائے سے منعقد کیا جائے گا اور اس حوالے سے اطلاع اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ذریعے دی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply