وزیراعظم محمد نواز شریف کا ممتاز مصنف ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ایم اے راحت پاکستان کا اثاثہ تھے،انہوںنے اردو ادب میں بے مثال خدمات سرانجام دیں وزیراعظم محمد نواز شریف کا ممتاز مصنف ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ممتاز مصنف ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے میڈیا ونگ کی جانب سے …

ایم اے راحت پاکستان کا اثاثہ تھے،انہوںنے اردو ادب میں بے مثال خدمات سرانجام دیں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ممتاز مصنف ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ممتاز مصنف ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ایم اے راحت پاکستان کا اثاثہ تھے۔ انہوںنے اردو ادب میں بے مثال خدمات سرانجام دیں، ان کی وفات سے ادب کے شعبہ میں خلاءپیدا ہو گیا ہے، ان کی تصانیف نئی نسل یاد رکھے گی۔ انہوں نے مرحوم کی روح کیلئے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply