نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ہر اندھیرے کو روشنی سے شکست دیں گے، بعض سیاستدان بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں، ان کا جھوٹ سن سن کر عوام بھی تنگ آ چکے ہیں، جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اگر ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایا جا سکتا تو ترقی سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا نارووال میں قومی صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ہر اندھیرے کو روشنی سے شکست دیں گے، بعض سیاستدان بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں، ان کا جھوٹ سن سن کر عوام بھی تنگ آ چکے ہیں، جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اگر ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایا جا سکتا تو ترقی سے ہمارا ہاتھ بھی نہ روکیں اور قوم کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر چلنے دیں، غریبوں کو صحت کی مفت سہولیات کیلئے قومی صحت پروگرام ایک عظیم مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے، خدمت خلق سے جتنی خوشی ملتی ہے کسی اور کام سے نہیں ملتی، اس پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا، وزیر اعظم نے کالا شاہ کاکو سے بدوملہی کو موٹروے سے منسلک اور بدوملہی سے نارووال تک کے علاقہ کو بھی موٹروے سے ملانے کا اعلان کیا۔ جمعرات کو یہاں قومی صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک نیک مقصد کیلئے نارووال آنے پر بہت خوش ہیں، پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی صحت پروگرام کا اجراءایک بڑے مقصد کے تحت شروع کیا گیا اور نارووال میںا یک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ناہمواریوں کا سدباب کرنا ہمارا مقصد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مجھ جیسے ناچیز بندوں سے مخلوق کی خدمت کا کام لے رہا ہے جس پر بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غریب لوگ بھی ہیں جو علاج معالجہ تو درکنار دوائی بھی نہیں خرید سکتے اور ہسپتال جانے کیلئے ان کے پاس اخراجات نہیں ہوتے، میری خواہش تھی کہ حکومت ان لوگوں کی مدد کیلئے وسائل فراہم کرے۔








