اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ‘ آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون کام کررہا ہے اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ‘ آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون کام کررہا ہے اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو 2013ءمیں گھمبیر وسائل ورثے میں ملے لیکن ہم نے سخت محنت کی اور اب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے تھے جس سے عموماً لاگت بڑھ جاتی تھی۔ لیکن اب منصوبہ جات پر بچت کی جارہی ہے ‘ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہ صرف توانائی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں بلکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر توانائی فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ہم پاکستان کے لئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بے مثال ہے ۔ہم گورننس اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں جو معاشرے کے مختلف طبقات سے مخالفت کے ساتھ ساتھ ایک طویل عمل ہے لیکن ہم مثبت اصلاحات لانے کے لئے پرعزم ہیں۔








