وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایسے مقامات پر صنعتی علاقوں کے قیام کی ہدایت کی ہے جو اقتصادی طور پر موزوں ہوں اور ان سے پاکستان اور چین دونوں کو زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل ہوں۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایسے مقامات پر صنعتی علاقوں کے قیام کی ہدایت کی ہے جو اقتصادی طور پر موزوں ہوں اور ان سے پاکستان اور چین دونوں کو زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل ہوں۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان مقامات کی اقتصادی موزونیت اور فوائد کے بارے میں چینی حکومت کو تجاویز پیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اہم موڑ پر اقتصادی بحالی کیلئے پاکستان کی بہت زیادہ مدد کی جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام چینی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان نے اپنے طویل المعیاد سٹریٹجک روابط کو مضبوط اور پائیدار اقتصادی شراکت داری میں ڈھالا ہے جس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ اجلاس کے دوران توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور صنعتی منصوبوں کیلئے مقرر کردہ اہداف کے جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر میں ترقی اور سماجی و اقتصادی بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیراعظم کو چین اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے عبوری ایجنڈا نکات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Leave a Reply