اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلتیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور انھیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کیں جائیں گی‘ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اقلیت دوست ملک کے طور پر جانا جائے گا ‘ قوم کو اندھیروں میں جھونکنے والوں اور ترقی کا …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کٹاس راج کے دورہ کے موقع پرواٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلتیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور انھیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کیں جائیں گی‘ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اقلیت دوست ملک کے طور پر جانا جائے گا ‘ قوم کو اندھیروں میں جھونکنے والوں اور ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، ہم رکنے والے نہیں ہیں‘ ہم مخلوق کی بہتری‘ خوشحالی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کام کرتے جائیں گے، پورے ملک کی موٹر وےز ہمارے ہاتھوں سے بننی ہیں‘ 1999 اور 2013 کے درمیان کی مدت میں کوئی موٹر وے نہیں بنی‘ 2013 سے قبل روز بم دھماکے ہوتے تھے‘ مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا تھا‘ اللہ نے ہماری مدد کی اور دہشت گردی بھی قابو میں آرہی ہے‘ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے جسکا اعتراف دنیا کے معروف ادارے کر رہے ہیں، معاشی اشاریے پہلے سے کئی گنا بہتر ہوگئے‘ شرح نموجو گذشتہ سال4.7 فیصد تھی وہ اس سال 5.5 فیصد ہوجائے گی اور آئندہ دو سال میں 7 فیصد سے بڑھ جائے گی، بابا گرونانک اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ وہ بدھ کو کٹاس راج کے دورہ کے موقع پرواٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔








