وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی خصوصی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں سب زیادہ تابناک مستقبل پاکستان کا ہے اور یہ تابناک مستقبل پاکستان بھر کے عوام کا ہو گا، پاکستان مذہبی مخالفت میں قائم نہیں ہوا بلکہ کسی بھی تصادم کو روکنے کیلئے وجود میں آیا، مذہب کی بنیاد پر فرق روا رکھنا کسی طور بھی درست نہیں، ہماری نظر میں زبردستی مذہب تبدیل کرانا …

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں سب زیادہ تابناک مستقبل پاکستان کا ہے اور یہ تابناک مستقبل پاکستان بھر کے عوام کا ہو گا، پاکستان مذہبی مخالفت میں قائم نہیں ہوا بلکہ کسی بھی تصادم کو روکنے کیلئے وجود میں آیا، مذہب کی بنیاد پر فرق روا رکھنا کسی طور بھی درست نہیں، ہماری نظر میں زبردستی مذہب تبدیل کرانا جرم ہے، ہمارا کام لوگوں کی جنت اور دوزخ کا فیصلہ کرنا نہیں بلکہ اس دنیا کو سب کیلئے جنت بنانا ہے، ہمیں امن، استحکام اور ترقی کے نام پر اکٹھا ہونا ہو گا، کراچی میں غریب عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈز سکیم شروع اور ہندو برادری کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ وہ منگل کو ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ تقریب کے شرکاءکا جوش و خروش اچھا لگا ہے، 2 سال قبل بھی یہاں آیا تھا اور آج ایک بار پھر اس تقریب میں شرکت سے ہمارے رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Leave a Reply