اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لواری ٹنل کے عظیم تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔لواری ٹنل نوشہرہ۔مردان۔ملاکنڈ۔چکدرہ۔چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس منصوبے کی …
وزیر اعظم محمد نواز شریف آج لواری ٹنل کے عظیم تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے،لواری ٹنل نوشہرہ،مردان،ملاکنڈ،چکدرہ،چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے،بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے،یہ ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرے گی،دیر اور چترال کے درمیان معاشی سرگرمیاں سہل،مسافروں کی آمدورفت میں بھی روانی پیدا ہوگی،اس پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سال اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا،وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چار سال قبل اقتدار سنبھالنے پر خصوصی توجہ دے کر منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لواری ٹنل کے عظیم تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔لواری ٹنل نوشہرہ۔مردان۔ملاکنڈ۔چکدرہ۔چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس منصوبے کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کے علاوہ بالخصوص دیر اور چترال کے درمیان معاشی سرگرمیاں سہل اور مسافروں کی آمدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔ اس منصوبے کے پی سی ون کی لاگت تقریباً 27 ارب روپے ہے۔ لواری ٹنل کی تعمیر یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے اور اس پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چار سال قبل اقتدار سنبھالنے پر اس منصوبے کی طرف خصوصی توجہ دی اور اس مشکل منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا اور اب بفضل تعالی اس ٹنل کا باقاعدہ افتتاح ہورہا ہے۔یہ ٹنل یہاں کے لوگوں کیلئے جمہوری حکومت کا اہم تحفہ ہے۔یہ منصوبہ بلا شبہ یہاں اقتصادی اور معاشرتی سرگرمیوں کا ذریعہ ثابت ہوگا۔لوگوں کا آپس میں میل جول بڑھے گا ،زندگی کے کاروبار میں ترقی کی نئی راہیںکھلیں گی اورمقامی آبادی کو اپنے روز گار کے ذرائع وسیع کرنے کا موقع ملے گا۔








