اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آبدوز سے چلنے والے کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) بابر۔3 کے کامیاب تجربہ پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 450 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے بابر۔3 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی ٹیکنالوجیکل ترقی اور خود انحصاری کا مظہر ہے۔ انہوں …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی آبدوز سے چلنے والے کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربہ پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آبدوز سے چلنے والے کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) بابر۔3 کے کامیاب تجربہ پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 450 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے بابر۔3 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی ٹیکنالوجیکل ترقی اور خود انحصاری کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے تاہم یہ تجربہ قابل بھروسہ کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک قدم ہے۔








