وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکی سینٹ کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین پائیدار اور مضبوط شراکت داری خطہ اور اس سے باہر درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی سینٹ کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے چیئرمین سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں پیر کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین پائیدار اور مضبوط شراکت داری خطہ اور اس سے باہر درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی سینٹ کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے چیئرمین سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹرز لنڈزے گراہم (ریپبلکن)، الزبتھ وارن (ڈیموکریٹک)، شیلڈن وائٹ ہاﺅس (ڈیمو کریٹ) اور ڈیوڈ پرڈو (ریپبلکن) شامل تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی معاونت وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور دیگر سینئر حکام نے کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی اور سٹرٹیجک اتحادی ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور امریکہ کے مابین پائیدار اور مضبوط شراکت داری خطہ اور اس سے باہر درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے گذشتہ چار سالوں کے دوران اپنی حکومت کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے اس سلسلہ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو جانچا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کو بھی اجاگر کیا جس کا اظہار پاکستان میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ان کے اعتماد سے ہوتا ہے۔

Leave a Reply