اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے چین کی سفارتی اور مادی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ژی ژوئی ژان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کی طرف سے ہر طرح کے حالات میں …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پر چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ژی ژوئی ژان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے چین کی سفارتی اور مادی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ژی ژوئی ژان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کی طرف سے ہر طرح کے حالات میں حمایت پر چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور یو این ایس سی 1267 کمیٹی کے معاملہ پر مسلسل حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) گیم چینجر ہے جس سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگی بدلنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ای سی او کانفرنس میں خصوصی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندے کے طور پر ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع ”علاقائی خوشحالی کے لئے رابطے“ ہے جو کہ چین کی ون بیلٹ ون روڈ کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔








