وزیراعظم محمد نواز شریف کی جمہوریہ کرغزستان کے وزیر اقتصادیات جوشیوارزیبک اورزوبیکوچ کی قیادت میں وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 4.84 سے زیادہ رہی ہے اور اب وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خطیر سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے ،کرغزستان اور پاکستان وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک)کے ارکان ہونے کے ناطے خطے میں ٹرانسپورٹ ، توانائی ، تجارتی پالیسی اور تخفیف غربت …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 4.84 سے زیادہ رہی ہے اور اب وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خطیر سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے ،کرغزستان اور پاکستان وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک)کے ارکان ہونے کے ناطے خطے میں ٹرانسپورٹ ، توانائی ، تجارتی پالیسی اور تخفیف غربت میں سہولت کے چار ترجیحی شعبوں میں اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے یہ بات جمہوریہ کرغزستان کے وزیر اقتصادیات جوشیوارزیبک اورزوبیکوچ کی قیادت میں جمعرات کو وزیر ا عظم ہاﺅس میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کرغز وفد کو بتایاکہ پاکستان اہم اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کامقصد مالیاتی استحکا م، مقامی وسائل کی تحریک ،سبسڈیز کو مرحلہ وار ختم کرنا ، بجلی و دیگر سرکاری شعبوں کی تشکیل نو اور سماجی تحفظ کے نظام کو تقویت دینا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply