وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے کے پیش نظر داخلی اور علاقائی سلامتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی و انتہاءپسندی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی دو ٹوک …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے کے پیش نظر داخلی اور علاقائی سلامتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی و انتہاءپسندی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی دو ٹوک پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قومی پالیسی مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی، فوجی عدالتوں نے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت فوجی عدالتوں کو جاری رکھنے کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت کا آغاز کر چکی ہے۔ پاکستان کے خارجہ تعلقات کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے کے پیش نظر داخلی اور علاقائی سلامتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے داخلی امن کے حصول اور اس کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی اقدامات کو تقویت دینے کیلئے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پاکستان کی واضح پالیسی کا اعادہ کیا۔ اجلاس نے قومی پالیسی مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فوجی عدالتوں نے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف یکجا کارروائی کے نازک موڑ پر انتہائی اہم کردار ادا کیا اور ضرب عضب آپریشن کے تحت اقدامات کو بامقصد اور ٹھوس قومی فوائد میں تبدیل کیا۔








