ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک نئی پرکشش منزل ہے جہاں سکیورٹی اور پرکشش منافع ان کا منتظر ہے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوز وینالز سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوز وینالز سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک نئی پرکشش منزل ہے جہاں سکیورٹی اور پرکشش منافع ان کا منتظر ہے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوز وینالز سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ریکوری قابل ذکر ہے اور اس کے تمام اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوز وینالز نے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا اہم پارٹنر ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک چینی بینک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بینک سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال درست سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ملک کی ساکھ آئی ایم ایف کے پروگرام کی کامیاب تکمیل سے بہتر ہوئی ہے۔








