سیالکوٹ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے ، ہمیں حساب دینے کی بجائے ہم سے حساب مانگا جارہا ہے، اگر چار سال منفی سیاست نہ ہوتی تو آج پاکستان ترقی کی مزید بلندیوں پر ہوتا، تماشا لگانے والوں نے 2013ءسے ہی یہ کام شروع کر دیا تھا، تین بار وزارت عظمیٰ اور دو بار وزارت اعلیٰ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے ، ہمیں حساب دینے کی بجائے ہم سے حساب مانگا جارہا ہے، اگر چار سال منفی سیاست نہ ہوتی تو آج پاکستان ترقی کی مزید بلندیوں پر ہوتا، تماشا لگانے والوں نے 2013ءسے ہی یہ کام شروع کر دیا تھا، تین بار وزارت عظمیٰ اور دو بار وزارت اعلیٰ کا عہدہ رکھنے کے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے اوپر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، استعفیٰ مانگنے والوں کو قوم نے بار بار ٹھکرایا ہے یہ پاکستان کو استحکام کی طرف جاتا نہیں دیکھ سکتے ، 2018ءمیں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، طرح طرح کے لوگ بانسریاں بجا رہے ہیں اور ان کا ہدف نوازشریف ہے ، نواز شریف کو ووٹ کی طاقت سے نہ ہٹا سکنے والے لوگ اب تماشے لگا رہے ہیں، اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بدھ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ وہ لاہور ۔سیالکوٹ موٹر وے پر کام کا جائزہ لینے آئے ہیں جبکہ لاہور۔ملتان موٹر وے بھی دیکھنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹر ویز تیزی سے بن رہی ہیں جو کراچی تک جائیں گی ، کراچی حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح 14اگست کو ہوگا ۔اس کے سکھر۔ملتان سیکشن کاکنٹریکٹ جلد دیا جا رہا ہے، بلوچستان میں بھی شاہراتی نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر بن رہا ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ گوادر سے خنجراب تک 2400کلومیٹر نئی سڑکیں بن رہی ہیں ، کاشتکاروں کے لئے بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا جہاں پر ہمارے مخالفین کی حکومت ہے وہاں ہزارہ موٹر وے بن رہی ہے ۔








