وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 ءکی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کی پذیرائی کےلئے انعامات دیئے گئے، انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کےلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کیلئے بھی ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 ءکی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کی پذیرائی کےلئے انعامات دیئے گئے

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 ءکی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کی پذیرائی کےلئے انعامات دیئے گئے، انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کےلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور
یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کیلئے بھی ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 ءکی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کی پذیرائی کےلئے انہیں متعدد انعامات دیئے گئے ہیں جبکہ ٹیم کے تمام اور چار سینئر کھلاڑیوں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کےلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے کا نقد انعام دیا گیا جن میں سرفراز احمد، محمد اظہر علی، فخر زمان، محمد بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، سید ّ عماد وسیم، محمد عامر، محمد جنید خان،حسن علی، احمد شہزاد، حارث سہیل، رومان ریئس، وہاب ریاض اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ فاتح ٹیم کے منتظمین کو بھی نقد انعامات دیئے گئے جن میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ایک کروڑ روپے، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کو 50 لاکھ روپے، ٹیم منیجر طلعت علی ملک، میڈیا منیجر رضا رشید، سوشل میڈیا منیجر عون محمد زیدی، انچارج ٹور آپریشنز شاہد اسلم، کرکٹ اینالسٹ محمد طلحہ اعجاز اور سیکورٹی منیجر اظہر عارف کو 25، 25 لاکھ روپے، ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین، جی ایم انٹرنیشنل عثمان واہلہ ، سلیکٹر توصیف احمد، سلیکٹر وجاہت اﷲ واسطی اور سلیکٹر وسیم حیدر کو 10، 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ فاتح ٹیم کے بین الاقوامی منتظمین کو بھی نقد انعام دیئے گئے۔ ہیڈ کوچ آرتھر مائیکل جان، فٹنس و فیلڈنگ کوچ لیوڈن ٹریفورڈ گرانٹ، بیٹنگ کوچ فلاور ولیم گرانٹ، فیلڈنگ کوچ رکسن جان سٹیفن کو 50، 50 لاکھ روپے جبکہ فزیو تھراپسٹ ہیز اینڈریو شین اور البرٹ ڈیو ڈونلڈ کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ ٹیم کے تمام اور چار سینئر کھلاڑیوں کےلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا بھی اعلان کیا گیا، چار کھلاڑیوں میں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔








