ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے، سوئٹزرلینڈ کی این ایس جی کی رکنیت کے حوالہ سے سوچ قابل تعریف ہے، ہمیں توقع ہے کہ این ایس جی کا …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سوئس کنفیڈریشن کی صدر ڈورس لتھ بارڈ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے، سوئٹزرلینڈ کی این ایس جی کی رکنیت کے حوالہ سے سوچ قابل تعریف ہے، ہمیں توقع ہے کہ این ایس جی کا اہم حصہ ہونے کے ناطے سوئٹزرلینڈ اپنے اس اصولی موقف کو برقرار رکھے گا، پاکستان کی سلامتی براہ راست افغانستان میں امن و استحکام سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان افغانیوں کی اپنے امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت اور اس ضمن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئس کنفیڈریشن کی صدر ڈورس لتھ بارڈ کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں اس عالمی فورم میں شرکت کیلئے موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماﺅں اور دنیا کی چوٹی کی کارپوریٹ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں اور انہیں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی مفاد کیلئے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ باہمی تعاون، ہم آہنگی اور اعتماد پر مشتمل ہیں۔ پاکستان مختلف شعبوں میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کا ایک دوست اور اہم تجارتی و سرمایہ کار شراکت دار ہے۔








