وزیراعظم محمد نواز شریف کی قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں حالیہ بحران پر تشویش ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام برادر اسلامی ممالک کے درمیان مسئلہ کے سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ان کے پاکستان کے مختصر دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں حالیہ بحران پر تشویش ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام برادر اسلامی ممالک کے درمیان مسئلہ کے سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ان کے پاکستان کے مختصر دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران شیخ محمد بن عبدالرحمن نے وزیراعظم کو سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر کے مطالبات پر قطر کے جواب اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ثالثی کی کوششوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کویت کے امیر کی دانشمندی اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خلیج کے خطہ میں حالیہ بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے ان کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply