وزیراعظم محمد نواز شریف کی ومپل کوم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین چارلی سے ملاقات کے دوران بات چیت

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کیا اور معیشت کو ترقی دی۔ بدھ کو یہاں 47 ویں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ومپل کوم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین چارلی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی …

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کیا اور معیشت کو ترقی دی۔ بدھ کو یہاں 47 ویں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ومپل کوم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین چارلی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی، معیشت اور بجلی کی قلت جیسے بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے۔ جین چارلی نے کہا کہ وہ تعلیم اور سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے سرکاری اور نجی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں نئی پراڈکٹس کا آغاز کرنا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان ابھرتی ہوئی بڑی منڈی میں شامل ہے۔ انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کی فضاءکی تعریف کی اور کہا کہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی پرکشش ہے۔بعد ازاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے جین چارلی نے کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کے متعلق بڑے پرجوش ہیں جس میں گذشتہ چند سالوں کے دوران بڑی تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سروسز کی توسیع سے پاکستان کا بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی اپنے گلوبل ٹیلی کام بزنس کی سپورٹ کیلئے پاکستان کو ایک مرکز کے طور استعمال کرے گی۔ ومپل کوم ایک امریکی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز اور ٹیکنالوجی بزنس ڈویلپمنٹ ہے جس کے دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارف ہیں جس نے پاکستان میں موبی لنک کے وارد کے ساتھ ادغام کے ذریعے پاکستان کے ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کی ہے۔

Leave a Reply