وزیراعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں کامیاب آپریشن پر رینجرز کی تعریف

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں کامیاب آپریشن کرنے پر رینجرز کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کراچی میں پیر کی رات رینجرز کے کامیاب آپریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں کامیاب آپریشن کرنے پر رینجرز کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کراچی میں پیر کی رات رینجرز کے کامیاب آپریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Leave a Reply