وزیراعظم محمد نواز شریف کی کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر ترسن بیکوف چینیبائی اکونوچ کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کرغز کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بڑی قدر کرتا ہے اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ای سی او سربراہ اجلاس میں کرغز وزیراعظم جین بیکوف سورنبے کی شرکت سے موثر علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مشترکہ خواہش میں …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کرغز کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بڑی قدر کرتا ہے اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ای سی او سربراہ اجلاس میں کرغز وزیراعظم جین بیکوف سورنبے کی شرکت سے موثر علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مشترکہ خواہش میں مدد ملی۔ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر ترسن بیکوف چینیبائی اکونوچ کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات اور ٹھوس دفاعی تعاون ہے، دونوں ممالک کی قومی اسمبلیوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہونا چاہئے تاکہ ہمارے خصوصی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر مشتمل ایک سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے کرغز بھائیوں کے ساتھ اپنے پارلیمانی تجربہ کو شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹ سروسز میں کورسز کے اہتمام کی پیشکش کی۔

Leave a Reply