اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف 20 سے 22 دسمبر تک بوسنیا ہرزیگووینا کا دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں بوسنیا کی وزراءکونسل کے چیئرمین (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیویدوک نے دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دفتر خارجہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف 20 سے 22 دسمبر تک بوسنیا ہرزیگووینا کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف 20 سے 22 دسمبر تک بوسنیا ہرزیگووینا کا دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں بوسنیا کی وزراءکونسل کے چیئرمین (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیویدوک نے دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کریں گے۔ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات روابط، بین الپارلیمانی رابطوں اور ثقافتی و تعلیمی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع تر باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنماﺅں اور ارکان سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور فارن ٹریڈ چیمبر اینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔








