اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں وسیع تر اقتصادی مواقع و صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے لئے بجلی کی قلت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان وزیراعظم میں توانائی سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششیں صرف …
وزیراعظم نواز شریف کا توانائی سے متعلق اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں وسیع تر اقتصادی مواقع و صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے لئے بجلی کی قلت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان وزیراعظم میں توانائی سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششیں صرف 2018ءتک ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے تک محدود نہیں بلکہ حکومت کے طویل المدتی منصوبوں میں 2022ءتک 30 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بجلی کی پیداوار کے لئے اتنی خطیر سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں ہوئی جس کا مقصد اپنی ضروریات کو پورا کرنا اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہے۔








