وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کیا،،،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں استثنا مانگ رہے ہیں ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا پر کہا ہے کہ …

اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں استثنا مانگ رہے ہیں ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا پر کہا ہے کہ ان کے کیس میں حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے لیکن وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کریں۔انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے 6 ماہ بعد بینچ تشکیل دیا ہے اور عمران خان اس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے۔

Leave a Reply