اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جڑواں شہروں کے رہایشیوں کوصحت کی مزید بہتر معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جمعرات کو اصولی طورپروفاقی دارالحکومت میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میڈیکل سٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔مجوزہ میڈیکل سٹی کاقیام موجودہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ری لوکیشن اورتوسیع کے مقام پر عمل میں لایا جائےگا۔یہ فیصلہ وزیراعظم آفس میں نیشنل یونیورسٹی آف …
وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں نمز میڈیکل سٹی کے قیام کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جڑواں شہروں کے رہایشیوں کوصحت کی مزید بہتر معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جمعرات کو اصولی طورپروفاقی دارالحکومت میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میڈیکل سٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔مجوزہ میڈیکل سٹی کاقیام موجودہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ری لوکیشن اورتوسیع کے مقام پر عمل میں لایا جائےگا۔یہ فیصلہ وزیراعظم آفس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزکے وائس چانسلرلیفٹننٹ جنرل سیدعمران مجیدکی جانب سے بریفنگ کے دوران کیاگیا۔منصوبہ، جس کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے، کے تحت پہلے مرحلے میں صحت کی مجوزہ جدید ترین سہولیات 4 ہزاربستروں پرمشتمل ہوں گی اوروقت کے ساتھ ساتھ اسے 9 ہزاربستروں تک توسیع دی جائے گی۔میڈیکل سٹی 2لاکھ 70ہزار مریضوں کے اسپتال میں اور50لاکھ آوٹ ڈور مریضوں کے علاج کی ضروریات کو پوراکرے گا۔








