وزیراعظم نے ”پرائم منسٹرز کمیٹی آن کلائمیٹ چینج“ کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم نے ”پرائم منسٹرز کمیٹی آن کلائمیٹ چینج“ کی منظوری دےدی۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم پاکستان کریں گے جبکہ اس کے ممبران میں مشیر/وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، وزیر خزانہ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر برائے پاور، وزیر برائے آبی وسائل اور چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم نے ”پرائم منسٹرز کمیٹی آن کلائمیٹ چینج“ کی منظوری دےدی۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم پاکستان کریں گے جبکہ اس کے ممبران میں مشیر/وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، وزیر خزانہ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر برائے پاور، وزیر برائے آبی وسائل اور چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ شامل ہوں گے۔ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراءاعلیٰ دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر اعلیٰ سطح پر تزویراتی رہنمائی کے علاوہ وفاقی حکومت اور صوبوں کی مربوط کوششوں کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی شامل ہے۔ وزیراعظم کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔