کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اور پرامن روابط پر یقین رکھتا ہے، قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیں قبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی …
وزیراعظم کا پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اور پرامن روابط پر یقین رکھتا ہے، قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیں قبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، پاکستان اقوا م عالم میں سربلند وسرفراز ہوگا اور ہمیشہ کے لئے قائم ہے، خطے کے لوگ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ملک کے دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی موثر کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان نیول اکیڈمی میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے۔








