اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں کمیٹی نے گوادر میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایران سے بجلی درآمد کرنے کے لئے وزارت بجلی سے سے تجاویز مانگ لی ہیں ‘چین کی جانب سے دی گئی22.25 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ سے عالمی معیار کے گوادر ایئر پورٹ …
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں کمیٹی نے گوادر میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایران سے بجلی درآمد کرنے کے لئے وزارت بجلی سے سے تجاویز مانگ لی ہیں ‘چین کی جانب سے دی گئی22.25 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ سے عالمی معیار کے گوادر ایئر پورٹ کے حتمی ڈیزائن پر کام کا آغاز 2018کی پہلی ششماہی میں کر دیا جائے گا ‘تین سال کی مدت میں یہ ایئر پورٹ مکمل ہوگا ‘گوادر بندر گاہ توسیعی پروگرام کے تحت تین نئے ملٹی پرپز برتھ بنائے جائیں گے ‘تمام وفاقی یونٹس میں 9 اکنامک زون کی منظوری دی گئی ہے ‘ایران پر کچھ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا ‘قبل از وقت ایسا کرنے سے پاکستان پر بھی عالمی پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں ‘گوادر کے لئے پانی ‘بجلی ‘گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف پہلوﺅں پر غور کیا جارہا ہے ‘سی پیک کی حفاظت اور غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔وہ جمعہ کی رات پی ایم ہاﺅس میں کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی پیک کے حوالے سے مختلف منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا ۔








