وزیراعظم کی شیری رحمان کی رہائش گاہ پرآمد ، صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم کی شیری رحمان کی رہائش گاہ پرآمد ، صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کراچی۔26مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سینیٹر شیری رحمان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں عمر اولاد کے بچھڑنے کا غم والدین کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے جسے بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔