اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کوئٹہ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان میں صوبائی حکام سے ملاقات کی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔عائشہ رضا فاروق نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان میں صوبائی حکام سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کوئٹہ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان میں صوبائی حکام سے ملاقات کی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔عائشہ رضا فاروق نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ای او سی حکام کو مکمل آپریشنل سپورٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے معمول کی ویکسینیشن کی کوریج کو مزید مضبوط کرنے پر خصوصی زور دیا۔سال 2026 کی پہلی پولیو مہم بلوچستان سمیت ملک بھر میں 2 سے 8 فروری تک منعقد کی جائے گی۔پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔صوبائی حکام سے ملاقات کے دوران نیشنل کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق بھی موجود تھے۔








