اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ناموس مصطفیٰﷺ کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان، مصر اور دیگر اسلامی ممالک کی قیادت کو مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ …
وزیراعظم کی قیادت میں ناموس مصطفیﷺ کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں، طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ناموس مصطفیٰﷺ کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان، مصر اور دیگر اسلامی ممالک کی قیادت کو مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہفتہ شان و عشق مصطفیٰﷺ منایا جا رہا ہے۔








