وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دْنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دْنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔ ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کابھیانک باب رقم کر رہا ہے، کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کو 26 دن ہوئے ، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔

مزید خبریں