وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا قومی سیمینار ”پر امن بقائے باہمی کی جانب پاکستان“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق درپیش قومی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر مبنی روڈ میپ دیا ہے جو تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، حکومت مسائل …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق درپیش قومی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر مبنی روڈ میپ دیا ہے جو تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، حکومت مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت اور پختہ عزم رکھتی ہے، مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، پہلی مرتبہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور اسے قوم کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے، سکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات ملی، اسلامی نظریاتی کونسل نفرت اور شر انگیزی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، وزارت اطلاعات اس فکر انگیزی کو عوام الناس تک پہنچانے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، مل بیٹھ کر ڈائیلاگ اور مشاورت کے آغاز پر پاکستان پیس کلیکٹیو کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ”پر امن بقائے باہمی کی جانب پاکستان“ کے حوالے سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان پیس کلیکٹیو نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اشتراک سے کیا جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا ایک پراجیکٹ ہے۔

Leave a Reply