وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جشن راولپنڈی فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ،اپوزیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ قائداعظم کا پاکستان امانت ہے ،امانت میں خیانت کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،نئی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اندر …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ،اپوزیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ قائداعظم کا پاکستان امانت ہے ،امانت میں خیانت کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،نئی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اندر سے بن سکتی ہے،پپیلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پڑھتی لکھی قیادت کرپشن کے خلاف جہاد کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہو،بدقسمتی ہے کہ سیاسی یتیم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے پارلیمنٹ کا سہارا لے رہے ہیں ،وزیراعظم عمران نے کابینہ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزراءاعلی اور متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں ہیں ،جشن راولپنڈی فیسیٹول میں عوام کا ٹھاٹے مارتے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑ ے ہیں ،سب سن لیں احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ہے ،حکومت احتساب کا عمل موثر اور فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،ملک کے مثبت تشخص کو سامنے لانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،میڈیا ہماری طاقت ہے ،میڈیا سے متعلق ایشوز کا مستقل حل تلاش کر رہے ہیں ۔وہ جمعہ کی شام پبلک پارس شمس آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے ) اور تقریبات پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے اشتراک سے 7جشن راولپنڈی فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آصف محمود ،چیئرمین، تقریبات پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے سی ای او سید عدنان حیدر بخاری کے علاوہ ملک کے نامور فنکاروں ،جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والی فیملز بشمول بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیتہ کاٹ کر تین روزہ میوزیکل کنسٹرٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے آصف محمود اور تقریبات پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے سی ای او سید عدنان حیدر بخاری نے جشن راولپنڈی فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایم ڈی پی ایچ اے آصف محمود اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں شہروں کے عوام کو ایک اچھی تفریحی سرگرمی فراہم کی گئی ہے ،یہ بھی قابل تحسین بات ہے کہ جشن راولپنڈی فیسٹیول میں پی ایچ اے کے بجٹ سے ایک روپے کا خرچ بھی نہیں ہوا بلکہ یہ پروگرام مکمل طور پر سپانسرڈ تھا ،پی ایچ اے پر سپانسرکرنے والی کمپنیوں کا اعتماد ہی اس ادارے کی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال کے باوجود وزیراعظم عمران خان آنے والی نسل کے لئے چین میں گئے ہیں اور آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھا رہے ہیں ،یہ معاہد خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ، پاکستان کی مصنوعات کی چین اور دنیا بھر کی مارکیٹوں تک رسائی ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدت میں فرق کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھا ہے اس سے نہ صرف ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ مقامی صنعت کی پیداوار بھی متاثرہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور سی پیک کا فروغ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو مزید بڑھائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم ملک میں صدارتی نظام ،18ترمیم ، غریب عوام اور کسانوں پر اس وقت ترس کھاتے ہیں جب احتساب کا شکنجہ انکی گردن تک پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں صرف ڈگریاں دیتی ہیں لیکن کردار سازی ، عوام سے رشتہ نبھانے کے لئے تربیت کی اشد ضرورت ہوتی ہے،سیاسی جماعتوں میں شامل پڑھے لکھے لوگ جو پارٹیوں کی قیادت کررہے ہیں، ان کو چاہیے وہ کرپشن کی گود سے نکل کر کرپشن کے خلاف جہاد کے لئے عوام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ حقیقی محبت کے لئے عوام کے مسائل پر بات کریں ۔معاون خصوصی ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان نے کہا کہ الزام تراشیاں کرنے والوں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا مستقبل تاریک کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ ملک میں عدم استحکام اور افرا تفری پھیلانے کی بجائے اچھے الفاظ کا چناﺅ کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا سے متعلق ایشوز کے لئے مصنوعی حل نہیں بلکہ مستقل حل کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر رہی ہے ، میڈیا ہماری طاقت ہے ، اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں وزارت اطلاعات و نشریات میں الیکٹرانک میڈیا شعبے کی بنیاد رکھی ،اب وقت کی ضرورت سوشل میڈیا کا شعبہ بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہمیشہ وزراءاعلی اور پارٹی قیادت سے ملتے ہیں اسے منفی رنگ نہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے تو ممکن نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے ایسے لوگ الگ ہو کر نئی جماعت بنا سکتے ہیں جو کرپشن سے تنگ آکر کرپشن کے خلاف جہاد کرنا چاہتے ہیں ،یہ لوگ اب مزید کرپشن کے حمام میں غوطہ نہیں کھانا چاہتے ۔

Leave a Reply