اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی مکمل حمایت کرتی ہے، صحافیوں کو معاشرے کی گھٹن کم کرنے کے لئے تمام سہولیات دیں گے، عدالت کی سزا یافتہ خاتون کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو نہیں مانتیں، ان کا بیانیہ ہر روز بدلتا ہے، دونوں بھائیوں کے بیانیے میں بھی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نیشنل پریس کلب کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی مکمل حمایت کرتی ہے، صحافیوں کو معاشرے کی گھٹن کم کرنے کے لئے تمام سہولیات دیں گے، عدالت کی سزا یافتہ خاتون کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو نہیں مانتیں، ان کا بیانیہ ہر روز بدلتا ہے، دونوں بھائیوں کے بیانیے میں بھی فرق ہے، یہ ”ووٹ کو عزت دو“ کی نہیں ”نوٹ کو تحفظ دو“ کی تحریک چلا رہے ہیں، حکومت اپوزیشن کے کسی احتجاج کو نہیں روکے گی، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ساتھ نہ چلی تو سیاسی میدان میں ان کو جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پیر کو نیشنل پریس کلب کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل کا ادراک ہے، میڈیا ورکرز کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شعبہ ذرائع ابلاغ کا استحکام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی بھی ادائیگیاںکرے گی میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرے گی، عید تک میڈیا مالکان سے ادائیگیوں سے متعلق بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، انصاف ہیلتھ کارڈ کے منصوبے میں میڈیا ورکرز کو بھی شامل کریں گے، ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی متعلقہ وزارت سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی رہائشی سہولیات کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، صحافی برادری ملک کے مثبت تشخص، ریاست کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت کی سزا یافتہ خاتون کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو نہیں مانتیں، ان کا بیانیہ ہر روز بدلتا ہے، دونوں بھائیوں کے بیانیے میں بھی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ”ووٹ کو عزت دو“ کی نہیں ”نوٹ کو تحفظ دو“ کی تحریک چلا رہے ہیں، یہ اپنے جعلی بینک اکاﺅنٹ کے تحفظ کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی احتجاج کو نہیں روکے گی، اپوزیشن بتائے کہ وہ کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، قرضوں اور لوٹ مار کے خلاف احتجاج کریں گے یا اپنی نا اہلی کے خلاف۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے بتا دیا ہے کہ کس کس چور دروازے سے این آر او مانگا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ساتھ نہ چلی تو سیاسی میدان میں ان کو جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔








