اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں صرف وہی رہ سکتا ہے جو کارکردگی دکھائے گا کیونکہ وزیراعظم بذات خود پوری تندہی کے ساتھ حکومتی معاملات چلا رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں صرف وہی رہ سکتا ہے جو کارکردگی دکھائے گا کیونکہ وزیراعظم بذات خود پوری تندہی کے ساتھ حکومتی معاملات چلا رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئینی طور پر کسی بھی وزیر کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کئے بغیر کوئی بھی وزیر کیبنٹ میں نہیں رہ سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے، انکے کام سب کے سامنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے سیاسی معاملات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تمام وزراءکی کارکردگی کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی کابینہ میں ردو بدل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر وزراءکو تبدیل کیا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی ٹیکنو کریٹ وزیر خزانہ متعارف کرایا گیا تھا۔








