وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی اور اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ عوام کی حکومت ان کے روشن مستقبل کے لئے جراتمندانہ فیصلے کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی …

اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی اور اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ عوام کی حکومت ان کے روشن مستقبل کے لئے جراتمندانہ فیصلے کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد اورقربانی رنگ لائے گی۔انہوں نے کہاکہ بجٹ خوشحال، خودانحصار اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے، آنے والے ماہ و سال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہیں گے۔

Leave a Reply