وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پنشنرز کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور کفایت شعاری مہم کی روشنی میں تمام اداروں میں حق حقدار تک پہنچانے اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،پی ٹی وی کے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور کفایت شعاری مہم کی روشنی میں تمام اداروں میں حق حقدار تک پہنچانے اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،پی ٹی وی کے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی حمایت ناگزیر ہے ، مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ ایک روڈمیپ تیار کیا جائے گا ،پی ٹی وی کا گزشتہ مالی سال نفع میں جانا خوش آئند ہے ،پی ٹی وی میں رولز اینڈ ریگولیشنز کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وہ پیر کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پنشنرز کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین، چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان، ایم ڈی پی ٹی و ی عامر منظور، پی آئی او طاہر خوشنود اور پی ٹی وی یونین کے عہدیداران تقریب میں شریک تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply