وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

سیالکوٹ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جس جرات اور بہادری سے دہشت گردی کو شکست دی ہے اس سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں‘ بزدل دہشت گرد عناصر نے قانون اور اداروں کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دس افراد …

سیالکوٹ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جس جرات اور بہادری سے دہشت گردی کو شکست دی ہے اس سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں‘ بزدل دہشت گرد عناصر نے قانون اور اداروں کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دس افراد جام شہادت نوش فرما چکے‘ قبائلی اضلاع میں ایک تاریخ رقم ہوئی، اپوزیشن والوں کو توفیق نہیں ہوئی کہ جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر دو لفظ ہی بول دیتے‘ جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کو قوم پر مسلط کرنا ہے‘ اپنی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کا امن لوٹا‘ جن علاقوں سے بارود کی بو آتی تھی آج وہ علاقے جمہوریت کے عطر کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہاں جمہوریت کی شمع روشن ہو گئی ہے ‘ قطع نظر الیکشن میں کون جیتا کون ہارا اس سے پاکستان کے فتح ہوئی ہے‘ وزیراعظم عمران خان کے کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ کا سفر کرنے سے ملک میں کفایت شعاری مہم کو فروغ ملے گا‘ پاکستانی وزیر اعظم اجلے اور صاف کردار کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان خیالاتکا اظہار انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply