اسلام آباد ۔24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر دو ٹوک اور جراتمندانہ موقف کو بین الاقوامی برادری نے سراہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر دو ٹوک اور جراتمندانہ موقف کو بین الاقوامی برادری نے سراہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف امور پر جراتمندانہ موقف کے بارے میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام قیادت نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہے۔ حافظ سعید کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ تقریباً 70ہزار سے زائد افراد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے تمام اداروں کو مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔








