وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا لوک ورثہ میں قائداعظم کی نایاب تاریخی تصاویر کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کی عکاسی ہے، جمہوری عمل میں عوام کی رائے مقدم ہے، پاکستان کا استحکام اس وقت کا اہم ایجنڈا ہے۔وہ جمعرات کو لوک ورثہ میں …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کی عکاسی ہے، جمہوری عمل میں عوام کی رائے مقدم ہے، پاکستان کا استحکام اس وقت کا اہم ایجنڈا ہے۔وہ جمعرات کو لوک ورثہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکشنز اور لوک ورثہ کے اشتراک سے قائداعظم کی نایاب تاریخی تصاویر کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے وسائل پر چند خاندان کئی دہائیوں تک قابض رہے، ملک کو معاشی طورپر مستحکم کر کے عوام کی خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں، مشکل فیصلے ملک کی ضرورت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو تعمیر پاکستان کی طرف لیکر جا رہے ہیں،ملک میں اصلاحاتی ایجنڈا قائد اعظم کے وژن کا عکاس ہے،نیا پاکستان قائد اعظم کے تصور سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آگے بڑھ رہے ہیں، وہ دنیا کے سامنے پاکستان کی پہچان اور شناخت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدا عظم ایسے پاکستان کے خواہاں تھے جو دنیا کی قیادت کرے،اصل پاکستان امراءیا کسی خاص طبقے کے لیے وجود میں نہیں آیا تھا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم مشکل ترین حالات میں قائد کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام کو اصل آزادی معاشی استحکام کے ساتھ جڑی ہے۔