اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹ بیلٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخاب کی تجویز دی تھی تو دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اسے رد کر دیا تھا، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے وفاداریاں بدلنے پر اپنی جماعت کے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹ بیلٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخاب کی تجویز دی تھی تو دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اسے رد کر دیا تھا، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے وفاداریاں بدلنے پر اپنی جماعت کے صوبائی ممبران کے خلاف کارروائی کی، ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں؟ 2018ءکے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوںکہا کہ اب بھی اس ضمن میں مثبت اقدام اور ترمیم کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال صاحب تحقیقاتی کمیٹی ضرور بنائیں لیکن تحقیقات کا دائرہ چھانگا مانگا کے جنگلات اور مری کی پر فضاءمقام پر قائم ریسٹ ہاو¿سز تک وسیع کریں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ان دو جماعتوں نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت کا دفاع کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔









