اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی کاغذی کارروائی مسترد کرتے ہیں، بھارت کی مذموم کوشش سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوئے، بھارت کے اس عمل نے کشمیر کی تحریک آزادی کو جلا بخشی ہے، پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا.پاکستان تمام دستیاب آپشن استعمال کرے گا۔ ان خیالات کا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی کاغذی کارروائی مسترد کرتے ہیں، بھارت کی مذموم کوشش سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوئے، بھارت کے اس عمل نے کشمیر کی تحریک آزادی کو جلا بخشی ہے، پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا.پاکستان تمام دستیاب آپشن استعمال کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کی کاغذی کارروائی مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کی مذموم کوشش سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوئے،بھارت کے اس عمل نے کشمیر کی تحریک آزادی کو جلا بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس حرکت نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا میں بھرپور ا±جاگر کر دیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی سنگیں خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور تمام دستیاب آپشن استعمال کرے گا۔








